لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی

Sep 22, 2020 | 19:43

وقائع نگار خصوصی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی ۔ فاضل عدالت کے روبرو میاں شہباز شریف اپنے وکلا ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ شہباز شریف کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ، اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اور طاہر نصر اللہ وڑائچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری اور تفتیشی ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی ۔ کمرہ عدالت لیگی وکلا اور کارکنوں سے کچھا کچھ بھر گیا ۔عدالت نے فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے بعد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے علاوہ تمام کیسز ملتوی کر دیئے۔ 

مزیدخبریں