اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجسمیں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی نجکاری بورڈ نے پاکستان ری انشورنس کمپنی کی ڈایویسٹمنٹ کیلئے پرائسنگ میکنزم کی منظوری دے دی پرائسنگ میکنزم کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ دے گی۔حتمی منظوری کے بعد پاک ری انشورنس کی ٹرانزیکشن اکتوبر کے آخر تک متوقع ہے کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ پہلے ہی پاک ری انشورنس کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر منظور کرچکی ہینجکاری بورڈ نے سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی ٹرانزیکشن کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی بھی منظور کر لی نجکاری بورڈ کو دیگر اداروں کی پرائیویٹائزیشن بارے پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی ' فرسٹ ویمن بینک ' ایس ایم ای بنک کی ٹرانزیکشن بارے بھی گفتگو کی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویزن کے مطابق پرائیواٹائزیشن پروگرام کو مکمل کریں گے۔