اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے باسی دنیا سے امن کی بھیگ مانگ رہے،اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں ناکام رہا ہے۔ امن کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہاکہ نو لاکھ فوج تعینات کر کے بھارت نے کشمیر سمیت ایشیا کو دا ئوپر لگا رکھا ہے۔ اقوام متحدہ دنیا میں امن کی بات کرتا ہے مگر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل تو دور کشمیریوں کی نسل کشی بند نہ کروا سکا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے باسی دنیا سے امن کی بھیگ مانگ رہے۔
مقبوضہ کشمیر کے باسی دنیا سے امن کی بھیگ مانگ رہے، مشعال ملک
Sep 22, 2021