اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ودیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فردجرم کاروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرلیاگیا۔عدالت نے نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، عبدالغنی مجید، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان کو7اکتوبر کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔واضع رہے کہ نیب نے مراد علی شاہ کیخلاف ایک لاکھ صفحات اور 66 والیمز پر مشتمل ریفرنس دائر کر رکھا ہے،مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان پر آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، فردجرم کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان طلب
Sep 22, 2021