شریف دربار کے مسخرے مفرور آقائوں کے کرپشن کی دفاع پر مامور ،شہباز گل

Sep 22, 2021

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف دربار کے مسخرے مفرور آقائوں کے کرپشن کی دفاع پر مامور ہیں،3 سال گزر گئے لیکن دوائی کے بہانے مفرور واپس نہیں آیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 30 سال ملک لوٹنے والے 3 سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ 3 سال گزر گئے لیکن کرپٹ شریف اور چوری میں شریک درباری کرپشن کا جواب نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے فرار چاہنے والوں کے نزدیک 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ عظیم کامیابی ہے، نالائق اعظم نے5 سال میں برآمدات صفر فیصد بڑھا کر کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈوبتی معیشت کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ درست سمت میں گامزن کیا

مزیدخبریں