اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندہ کمیٹی نے نائب صدر پی آر اے احمد نواز خان کی سربراہی میں ملاقات کی ، کمیٹی میں فنانس سیکرٹری پی آر اے انتظار حیدری، ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز ملاقات میں موجود تھیں۔اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پریس گیلری بندش اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال ہو۔کمیٹی وفد کے سوالات کے پر سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کہا گیا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارٹ آف پارلیمنٹ ہے اس کے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی جب بھی پی آر اے کی جانب سے پارلیمانی گیلری سے احتجاج ہوا انہیں منانے کے لیے خصوصی وفد بھیجا گیا ہے،پی آر اے کمیٹی کے سوالات پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی آر اے کی مزید بہتری کے لیے بھی سپیکر چیمبر اقدامات اٹھائے گا، مشترکہ اجلاس کے موقع پر کارڈز کے اجرا میں مختلف رکارٹوں کے باوجود پی آر اے ممبرز کو کارڈز کا اجرا بھی کیا گیا البتہ کچھ خدشات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کہ گیلریز میں ہنگامہ یا لڑائی ہوسکتی ہے اس لیے پریس گیلریز کی بجائے صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دھی کے لیے متبادل انتظام کے احکامات جاری کئے گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے و فد کی ملاقات
Sep 22, 2021