کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی میں شاہراہ فیصل اور فاطمہ جناح روڈ کے سنگم پر واقع 1868 میں تعمیر شدہ مکان قائداعظم ہاؤس میوزیم ہے اسے فلیگ سٹاف ہاؤس بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ قائداعظم کے مکان خریدنے سے پہلے یہ فوج کے حوالے تھاقائد اعظم نے یہ مکان 1943 میں کراچی کے سابق میئر سہراب کیٹرک کاؤس جی سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے میں خریدا تھا جسے خود کاؤس جی نے رام چند ہنس لال سے 1922 میں خریدا تھا، 1948 میں قائداعظم کی بہن فاطمہ جناح اس گھر میں منتقل ہوگئیں وہ 18 سال تک اسی مکان میں رہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی اسی گھر سے چلائی قائد اعظم ٹرسٹ نے اس مکان کو نیلام کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا تو عدالت کے حکم پر حکومت نے اسے قومی ورثہ قرار دے کر 1985 میں 55 لاکھ روپے میں خرید لیا، 1993 میں مرمت مکمل ہونے کے بعد سارا سامان مہٹا پیلس سے یہاں منتقل کرکے اسے قائداعظم ہاؤس میوزیم کا نام دے دیا گیا 18ویں ترمیم کے بعد قائداعظم ہاؤس میوزیم کا چارج حکومت سندھ کے سپرد کر دیا گیا 10241 مربع گز پر پھیلا ہوا قائداعظم ہاؤس میوزیم کی تاریخی عمارت میں محراب خانہ، کندہ ستون، نیم دائمی بالکونی ہے، جس میں چھ کشادہ کمرے ہیں ان میں دو بیڈروم، دو ڈرائنگ روم، ایک ا سٹڈی اور ایک ڈائننگ روم شامل ہیں۔
قائد اعظم ہائوس شارع فیصل اور فاطمہ جناح روڈ کے سنگم پر واقع
Sep 22, 2021