ڈیرہ غازی خان،دراہمہ ( نیوز رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب کے لیے یکساں نصاب تعلیم مرتب کرتے وقت کلاس سوم کی اسلامیات کی کتاب کے صفحہ نمبر 16پر دوسرا کلمہ شہادت غلط پرنٹ ہونا نہایت قابل گرفت اور قابل مذمت ہے ان سب کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے اس کتاب کو این او سی جاری کیا ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضیاء السلام زاہد قریشی، مرکزی صدر شبیر احمد ہاشمی، ضلعی چیئرمین خورشید احمد تالپور،ضلعی صدر ایاز خان پتافی، سینئر نائب صدر جاوید غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کیا کسی نے پروف ریڈنگ نہیں کیا، یہی وہ بورڈ تھا جس پر حکومت ناز کرتی تھی ضیاء السلام زاہد قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام پرائیویٹ سکولز سربراہان کو ہداہت کردی کہ وہ فوری طور پر تصحیح کرائیں اور اسی طرح سرکاری اساتذہ کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی تصحیح کرائیں۔