کینیڈا: وزیر ا عظم  ٹرو ڈوکی پارٹی جیت گئی، 5پاکستانی بھی کامیاب

Sep 22, 2021

 اوٹاوا ( این این آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں عام انتخابات میں حکمران لبرل پارٹی  کامیاب ہو گئی۔ اس نے 158 نشستیں جیتی ہیں۔  اب تک 5 پاکستانی نژاد بھی اپنی اپنی نشستیں جیت چکے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے کرونا وباء سے نمٹنے کے لیے دوبارہ منتخب کیا ہے، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے لبرل کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کینیڈین عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ جسٹن ٹروڈو نے اہل خانہ کے ساتھ وکٹری گالا میں شرکت کی۔ پاکستانی نژاد جیتنے والوں میں سلمیٰ زائد‘ شفقت علی‘ یاسر عباس نقوی اور سمیر زبیری شامل ہیں۔ برامپٹن سنٹر سے شفقت علی 14502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یاسر عباس نقوی21 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سمیر زبیری کیوبک سے اٹھارہ ہزار تین سو ووٹ لے کر اپنی نسشت جیت لی۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ لبرلز اکثریتی حکومت بنا سکیں گے یا پھر انہیں اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔ ٹروڈو  کے تیسری بار وزیراعظم بننے کا واضح امکان ہے۔ واضح  رہے کہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شخصیات بھی انتہائی فعال ہیں۔ عام انتخابات میں لبرلز‘ کنزرویٹو این ڈی پی گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے 20 پاکستانی امیدواروں نے حصہ لیا۔ کنررویٹو پارٹی 121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ کینیڈین ایوان میں 338 نشستیں ہیں دوسری جانب کینیڈا کی اہم اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو نے شکست تسلیم کر لی۔ کینڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ واضح طور پر انتخابات جیت گئے ہیں۔ آج کینیڈا نے ترقی پسند منصوبے کو منتخب کیا ہے۔ ٹروڈو کے بڑے حریف نے شکست تسلیم کر لی ہے۔  کینیڈین میڈیا کی پروجکیشن کے مطابق ٹروڈو کی لبرل پارٹی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ٹروڈو کو حکومت بنائے کلئے ایک اور پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔  رحیم  یار خان رکن پور کی رہائشی اقراء خالد مسلسل تیسری بار کینیڈین رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئی۔ ان کے آبائی گھر میں  خوشی کی لہر دوڑ گئی۔  اقراء نے پاکستان میں اپنے چچا عابد چودھری کو فون پر اطلاع دی۔ چچا اور گھر کے دیگر افراد نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔ 

مزیدخبریں