انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں  کوئی خطرہ نہیں تھا، فیصلہ ای سی بی کا  تھا‘ برطانیہ کا نہیں :ہائی کمشنر

Sep 22, 2021

اسلام آباد (نیٹ نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ میں خود پاکستان میں آزادانہ گھومتا ہوں اور اگر سیکیورٹی خدشات ہوتے تو میں سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پوری دنیا نے برطانوی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ سیریز کی منسوخی پر افسوس ہے، 16 سال بعد پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت اہم ہے، یہ فیصلہ ای سی بی کا تھا یہ برطانوی حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا اپنا آزادانہ فیصلہ تھا، میں تمام شائقین کو بتانا چاہتا ہوں کہ سیکیورٹی کا ایشو نہیں تھا۔

مزیدخبریں