کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 70 پیسے کم ہوکر 168 روپے 90 پیسے ہے۔ جبکہ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ڈالر 70 پیسے سستا، سونا کی قیمت میں 100روپے تولہ اضافہ
Sep 22, 2021