لاہور (نامہ نگار+ خبر نگار+نمائندہ نوائے وقت) آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے 5 ڈی پی اوزکے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جھنگ سرفرازخان ورک کو تبدیل کر کے انہیں سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہورحسن اسد علوی کوڈی پی اوجھنگ ، ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کو سی پی پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کو ڈی پی او اوکاڑہ جبکہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد محمدافضل کو تبادلہ کر کے ڈی پی او راجن پورتعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔