کرونا : 81اموات، پنجاب میں مزارات کھولنے کی اجازت لاہور اضافی پابندیاں ختم

Sep 22, 2021

اسلام آباد/ لاہور )خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی( این سی او سی نے کرونا وبا میں بتدریج کمی کے رجحان کے مدنظر شدید پھیلاؤ والے اضلاع سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ آج 22 ستمبر کے بعد سیلاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ملک بھر کے لیے عمومی پابندیاں30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔ نظر ثانی کے لئے28 ستمبر کو اجلاس ہوگا۔ این سی او سی نے مزید کہا ہے کہ مدافعت بڑھانے والی سائنو فارم ویکسین کی وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام بلا تاخیر اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر سے سائنو فارم ویکسین لگوا کر اپنے ویکسینیشن عمل کو مکمل کر سکتے ہیں۔ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید ایک ہزار897  کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی تعداد 12 لاکھ27 ہزار905 ہوگئی۔ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22  فیصد سے کم ہوکر تقریبا4 فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک27 ہزار327  مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد12 لاکھ27 ہزار905  ہو چکی ہے۔11 لاکھ37 ہزار 656  مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ چھ اضلاع میں بازار رات 8 سے 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ہفتے میں 2 کے بجائے ایک دن مارکیٹیں‘ بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان ڈور آئوٹ ڈدور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت دیدی۔ ان ڈور شادی ہالز کو ویکسین لگوانے والے 200 افراد تک کی اجازت ہوگی۔ آئوٹ ڈور تقریبات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔  پنجاب بھر میں مزارات کھولنے کی اجازت دیدی گئی این سی او سی کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے مزارات کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ویکسین  لگوانے والے 30  سال سے زائد عمر کے افراد کو مزارات میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔  

مزیدخبریں