لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 38ویں عالمی میلاد کانفرنس 11اور 12ربیع الاول کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔کانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن کے سینئر رہنما ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے عہدیداروں کے ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں ہو گی۔