گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایک باعمل عالم دین کا دنیا فانی سے رحلت کر جانا علم کا اٹھ جانا ہے ،پیر مفتی محمد اشرف القادری جیسے عالم دین جو مفتی درجے اور شیخ الحدیث والتفسیر کے درجے پر فائز ہوں اور ساری زندگی قال اللہ و قال الرسول میں پڑھتے پڑھاتے گزاری ہو ان کے وصال سے جو اہل سنت کی صفوں میں ناقابل تلافی نقصان ہے،ان خیالات کااظہار انٹر نیشنل سنی علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مفتی پیر رانا غلام مصطفی چشتی مدنی نے عہدیداروںسے مفتی اعظم، سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیک آبادکے اچانک وصال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔، مفتی محمد جمال الدین قادری‘ قاضی محمد عظیم مجددی‘ صاحبزادہ پیر فدا حسین مجددی‘ قاری محمد یونس صدیقی بھی موجود تھے۔