جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ3کے زیر اہتمام ڈینگی پر شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار

لاہور( سٹی رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ڈینگی کا بخار اورمرض ہمارے لیے کوئی نیا چیلنج نہیں۔ ہر شہری ڈینگی کو مقامی بیماری کے طور پر بخوبی جانتا ہے ۔تاہم طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر لوگوں کے عملدرآمد نہ کرنے کے نتیجے میں ہر سال یہ بیماری ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بڑے پیمانے پر پھیلتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ3کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق کی زیر نگرانی عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...