گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری ملک سے غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر ر ہے ہیں عوام بہتر مستقبل اور خوشحال پاکستان کے لیے ان کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر و ضلعی انچارج گوجرانوالہ اعجاز سماں جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آہی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ۔آنے والا دور پیپلزپارٹی کا اور بلاول بھٹو زرداری آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے ۔