فتح جنگ ( نامہ نگار ) فتح جنگ محکمہ ہائی وے پنجاب کی عدم توجہی ،قیمتی اراضی پر قبضہ ،عارضی اور پختہ تجاوزات قائم ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں زمینوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں تاہم پنجاب حکومت کے محکمہ ہائی وے کی عدم توجہی سے قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں حکومت پنجاب محکمہ ہائی کی قیمتی اراضی جو زیادہ تر کمرشل علاقے میں اور مین شاہراہوں کے ارد گرد ہے پرپختہ اور عارضی تجاوزات قائم ہو چکی ہیں فتح جنگ کھوڑ روڈ،فتح جنگ کوہاٹ روڈ ،مین چوک ،اٹک روڈ اور راولپنڈی روڈ پر محکمہ ہائی وے کی کئی کنال اراضی جو لاوارث پڑی ہوئی ہے اس سرکاری اراضی کو سرکاری تحویل میں لے کر اس کو مفاد عامہ یا سرکاری استعمال میں لائی جا سکتی ہے تاہم محکمہ ہائی وے کے ذمہ داران کی عدم توجہی کا شکار ہے علاقہ کے عوامی وسماجی حلقوں سمیت مظہر بٹ اور کائشان علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،ہائی وے پنجاب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اس قیمتی اراضی کی باضابطہ طور پر نشاندہی کراکے قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر اس کو سرکاری تصرف میں لایا جا ئے ۔