گداگروں کی پشت پناہی کرنیوالوںکا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔گذشتہ دس روز میں 2300 مقدمات درج کرکے2447 گداگر گرفتار کئے ہیں۔سٹی ڈویژن میں 535،کینٹ ڈویژن میں 279، سول لائنز میں 490،صدر ڈویژن میں 435 ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 302 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 396 گداگروں کوحراست میں لیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی گداگروں کے خلاف 123 مقدمات درج کرائے ہیں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے،بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بھجوایا جارہا ہے ۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں،شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن