سوشل میڈیا پالیسی پرسختی سے عملدرآمد  یقینی بنایا جائے :ایس پی ڈولفن 

Sep 22, 2021

لاہور(نامہ نگار)ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ لاہور پولیس کا مہرہ ہیں جو سب سے پہلے ریسپانڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔کرائم ایریاز پر پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے، پروفیشنل انداز سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ایس پی ڈولفن نے والٹن ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ روز افسروںو آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرسوشل میڈیا پالیسی پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈولفن سکواڈ سپیشلائزڈ یونٹ ہے۔ آپ کا کردار مثالی ہونا چاہیے سپیشلائزڈ یونٹ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں زیادہ ہیں کہ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت و ان سے شائستہ رویہ روا رکھیں۔ ایمرجنسی 15 کی کال پر غیر معمولی ریسپانس ڈولفن کی ڈیوٹی ہے۔ مصیبت میں پھنسے شہریوں کی مدد قومی اخلاقی و دینی فریضہ ہے ،کسی بھی ڈولفن و پی آر یو کے جوان یا بحثیت مجموعی ٹیم کی کرپشن کی شکایت آئی تو اس کے خلاف ناصرف مقدمہ درج ہوگا بلکہ محکمے سے برخاست کردیا جائے گا ۔

مزیدخبریں