لاہور(خصوصی نامہ نگار) خیبر پی کے کے معروف آستانہ عالیہ زکوڑی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمد امین آف مانکی شریف نے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر سے ملاقات کی۔ملاقات میں مفتی عبدالکریم خان ،رشید احمد رضوی اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ آستانہ عالیہ مانکی شر یف کی تحریک پاکستان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ صاحبزادہ پیر سید محمد امین آف مانکی شریف نے کہا کہ تحریک پاکستان ،تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفیٰ اور استحکام پاکستان کے لئے جمعیت علماء پاکستان کے اکابرین نے لازوال کردار ادا کیا ہے۔