صادق آباد(خبر نگار) حکومت کا ایس او پیز کے تحت تھیٹر کھولنا احسن اقدام ہے جس سے غریب کے گھروں کے چولہے بآسانی چل سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وسیب کے نامور کامیڈی کنگ اور فلمسٹار فیض احمد فیضوعتف ککڑباز نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے تھیٹر کھولنے کی اجازت دی ہے تو اس موقع پر مقامی تھیٹر مالکان مقامی فنکاروں کا معاشی قتل بند کریں اور مقامی تھیٹر مالکان فنکاروں کو اسٹیج ڈراموں میں کاسٹ کرتے ہوئے ان کو روزگار فراہم کریں۔