شہدادکوٹ تحصیل اسپتال کے نئے بلاک کے تعمیرمیں گھپلوں کی انکوائری کا حکم

شہدادکوٹ ( نامہ نگار/پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر قمبرشہدادکوٹ جاوید نبی کھوسو نے تحصیل اسپتال شہدادکوٹ پہنچ کر اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے بند پڑے ٹراما سینٹر کے تعمیراتی کام میں گھپلوں کی انکوائری نیب سے ہونے پر اطیمنان کا اظہار کیا اوراسپتال  کے نئے بلاک کے کام کو ناقص قرار دے کر انکوائری کرا نے کا حکم دیا - انہوں نے کہاکہ تحصیل اسپتال کو  نیا ایکسرے پلانٹ فراہم کیا جائے گا  ڈپٹی کمشنر نے اسپتال  کے چاروں اطراف گندگی کے ڈھیر دیکھ کر میونسپل انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن