ٹنڈوآدم (نامہ نگار)سندھ اسمبلی میں ختم نبوت سے متعلق آیات و احادیث لکھوانے پر خراج تحسین ،پی پی اور تحریک لبیک کومبارکباد،بل پر فوری عملدرآمدکامطالبہ،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان ،شبان ختم نبوت سندھ ،پاسبان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی راہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی ،حافظ عبدالرحمان الحذیفی،صاحبزادہ محفوظ الرحمان شمس،حافظ میر اسامہ سموں ،حافظ ابراہیم سموں ،مفتی نافع مصطفیٰ انڈھڑ،جمعیت علماء اسلام (س)کے مولانا محمد عثمان سموں ودیگر نے سندھ اسمبلی میں تحریک لبیک کے ممبر اسمبلی مفتی قاسم فخری کی جانب سے اسمبلی میں ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث کنندہ کروانے اور آں حضرت ﷺ کے اسم مبارک کیساتھ ’’خاتم النبیین‘‘لکھوانے کی قراردادپیش کرنے اور تمام ممبران کی جانب سے منظور کرنے پر مفتی قاسم اور سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی بھی ایسے اقدامات کی پیروی کرے۔،لیکن اس بل کو تعطل کا شکار نہ بنایاجائے فوری بنیادوں پر اس بل پر عملدرآمد کراوایا جائے،قادیانیوں کو کافر قراردلوانابھٹو کا عظیم کا رنامہ تھا۔ اس کارنامہ پر پی پی کو سراٹھاکر چلنا چاہئے۔ سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد پی پی والوں کو پیش کرنی چاہئے کہ 7ستمبر جب بھٹو نے قادیانیوں کو کافرقراردیا اس دن پاکستان میں عام تعطیل ہونے چاہیئے،علماء نے کہا کہ اب صرف بلوچستان اسمبلی رہ گئی ہے جسکے وزیر اعلیٰ باشرع انسان ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بلوچستان اسمبلی میں بھی ختم نبوت سے متعلق اس قسم کی قراردادپیش کرکے منظور کروائی جائے ۔