اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دوکروڑ 69لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ گولڑہ کو نعمان نے بتایا کہ جی 13میں محمد عامر نے 35لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کوہسار کو نوید مدثر نے بتایا کہ فہد سلطان نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 1کروڑ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ گولڑہ کو نعمان نے بتایا کہ جی 13میں محمد شفیق نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 35لاکھ روپے کا چیک دیا ،تھانہ شالیمار کو اسد الطاف نے بتایا کہ شفقت عزیزنے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 51لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔، تھانہ آبپارہ کو علی حیدر نے بتایا کہ میلوڈی میں شجاعت علی نے پلاٹ کے لین دین کے سلسلے میں 5لاکھ روپے کے دو چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کوہسار کومدثر ابراہیم نے بتایا کہ محمد فہد نے بلیو ایریا میں کارروباری لین دین کے سلسلے میں 12لاکھ 33ہزار 750روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ مارگلہ کو عامر نواز نے بتایا کہ محمد بشیر نے ایچ نائن میں کارروباری لین دین کے سلسلے میں 30لاکھ 47ہزار 825روپے کا چیک دیا جو دس آنر ہو گیا، تھانہ لوہی بھیر کو عامر نواز نے بتایا کہ عظمت وغیرہ نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 21لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔
دوکروڑ 69لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر
Sep 22, 2021