کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سفاری پارک میں چار ہاتھیوں کی ابتر حالت کے خلاف درخواست پردرخواست گزار کے وکیل عباس لغاری اور کے ایم سی کے وکیل پیش ہوئے کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ درخواست ملکی مفادات کے خلاف ہے اسے مسترد کیا جائے، کوئی مفاد نہیں ہاتھیوں کی خراب حالت کے باعث عدالت سے رجوع کیا ،عباس لغاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جانوروں کے اچھے ڈاکٹر سے معانہ کرایا جائے،عدالت نے جرمن ڈاکٹر فرینک گڈز سے ہاتھیوں کا معانہ کرانے کا حکم دے دیا،ڈاکٹر کے اخراجات کے ایم سی اور درخواست گزار مشترکہ ادا کریں گے جبکہ کے ایم سی کے وکیل نیبیرون ملک ڈاکٹر سے ہاتھیوں کا معانہ کرانے کی مخالفت کی عدالت نے وکیل کے ایم سی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں بیرون ملک ڈاکٹر سے معانہ کی مخالفت کر رہے ہیں ، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اس کا مطلب ہے ہاتھیوں صحت اچھی نہیں ہے۔