پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے خصوصی کاوش پر عمران حسین کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی کی قیادت میں ایک وفد کی ممبر پارلیمنٹ و شیڈو منسٹر یوکے عمران حسین سے ملاقات، پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لئے خصوصی کاوشیں کرنے پر خراج تحسین کیااس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام  شیڈو منسٹر یوکے عمران حسین کے والد گرامی چوہدری الطاف کی جانب سے کیا گیا  تقریب میں امین مرزا گوجرخانوی، نواز مرزا گوجرخانوی، چئیرمین بلدیہ گوجرخان الحاج شاہد صراف، معروف کاروباری شخصیت رازق بٹ،مرزا جاوید،راجہ توقیر ٹوکی،چوہدری پنوں، کونسلر کامران حسین،مرزا زاہد انوار، چوہدری ارشد رجیال و دیگر بھی موجود تھے امین مرزا گوجرخانوی و دیگر شرکاء  نے اپنے خطاب میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لئے ایک جاندار اور شاندار آواز بلند کرنے پر ممبرپارلیمنٹ یوکے عمران حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔ کرتے ہوئے کہا کہ عمران حسین نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اور حقیقی معنوں میں ملک کی نمائندگی کا حق ادا کیاان جیسے عظیم اور قابل فخر سپوتوں کی بدولت لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اس موقع پر شیڈو منسٹر یوکے عمران حسین، چوہدری الطاف نے امین مرزا گوجرخانوی و دیگر معزز شرکائ￿  کا بھرپور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کی

ای پیپر دی نیشن