گکھڑمنڈی(نامہ نگار) میگا فون اور لائوڈ سپیکر لگائے پھیری والوں ،بھکاریوںنے اونچی آوازوں سے شہریوں کا جینا حرام کردیا جی ٹی روڈ کی ملحقہ سروسز روڈز،بازاروں ،گلیوں ،محلوں میں گھوم پھر کر اشیاء بیچنے والوں اوربھکاریوں نے نے ریڑھیوں،گاڑیوں پر چھوٹے لائوڈ سپیکر لگا کر صبح شام اور رات گئے تک گلیوں میں شور مچاکر لوگوں کا آرام برباد اور نیندیں حرام کردیں اور تو اورچارپائی بننے والوں ،سائیکلوں پر وائپر،جھاڑو بیچنے والوں نے بھی سپیکر لگالئے جنھیں کوئی پوچھین والا نہیں حالانکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر سخت کارروائیاں ہوتی رہی ہیں مگر اب پولیس والوں ،انتظامیہ کے افسروں کو کھلم کھلا ہونیوالی یہ لاقانونیت نظر نہیں آتی پھیری بازوں کے شور سے عام شہری سخت اذیت میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ دوسری طرف گھروں ہسپتالوںمیںمریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے متعلقہ انتظامی حکام اور مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ لائوڈ سپیکر اور میگا فون کے اس غیر قانونی اور غیر ضروری استعمال کو روکنے کی خاطر اقدامات کئے جائیں۔