ہزاروں سینٹری ورکرز آج لاہور میں کوڑے کا ڈھیر لگادیں گے: اسحق کھوکھر

Sep 22, 2021

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور ٹائون کمیٹیوںکے ہزاروں سینٹری ورکرز اور ملازمین 25%سپیشل الائونس نہ دیئے جانے کے خلاف آج صوبہ بھر میں کمیٹیوںکی مکمل تالہ بندی کرکے اور صفائی ستھرائی کا کام چھوڑ کرلاہور پہنچیں گے جہاں وہ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگا کر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شاہین لوکل گورنمنٹ ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن پنجاب کے مرکزی چیئرمین اسحق کھوکھر نے بتایا کہ جب تک پنجاب حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے ہم  دھرنا جاری رکھیں گے کیونکہ غریب سینٹری ورکرز ، خاکروبوں اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو پشل الائونس سے محرو م رکھنازیادتی ہے۔

مزیدخبریں