مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترجمان محکمہ ماحولیات مظفرگڑھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ نے ضلع بھر کے کبا ڑ خانے اور ہسپتالوں اور کلینک لیبارٹری وغیرہ کے سروے کئے اور ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھیک طریقے سے تلف نہ کر نے پر 21ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کا ہدایت جاری کی گئی کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو محکمہ تحفظ ماحول کے ہسپتال فضلہ مینجمنٹ رولز 2014کے تحت سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔
طبی فضلہ درست طریقے سے تلف نہ کرنے پر 21 ہسپتالوں کو نوٹس جاری‘ ترجمان محکمہ ماحولیات
Sep 22, 2021