گندم اجراء پالیسی مسترد‘ فلور ملز کا پنجاب میں 26 ستمبر سے ہڑتال کا اعلان سیالکوٹ چیمبر‘ ایسوسی ایٹ کلاس کی پانچوں نشستوں پر اتحاد فاؤنڈر گروپ فاتح  

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں اتحاد فاؤنڈرگروپ نے ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی کامیابی اپنے نام کر  لی۔ پانچوں امیدوارکامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-22کے لئے اتحاد فاؤنڈر گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے پانچوں امیدوار بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ڈیمو کریٹک گروپ اور سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کا اتحاد کامیاب نہ ہو سکا۔ اتحاد فاؤنڈر گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران احمد امتیاز خان نے 816، اویس احمد 797، عمران اکبر 815، محمد شہباز 782 اور سلیم اختر بھٹہ761 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ جبکہ ڈیمو کریٹک اور سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے حمایت یافتہ امیدواران اسد صدیق نے425، خواجہ  ضیاء اللہ 429، محمد آصف485، محمد اسد اقبال 441 اور محمد عمر مشتاق نے451 ووٹ حاصل کئے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل کارپوریٹ کلاس پر بھی اتحاد فاؤنڈر گروپ کے پانچوں امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے لیے پولنگ 9بجے شروع ہوئی تھی اور شام 5بجے تک جاری رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن