پاکستان :کورونا کے وار برقرار،47 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے،  2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ 

Sep 22, 2021 | 14:23

ویب ڈیسک
پاکستان :کورونا کے وار برقرار،47 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے،  2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ 
پاکستان :کورونا کے وار برقرار،47 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے،  2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  سے 12 لاکھ 30 ہزار 238 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 374 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 47 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار139 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 1 ہزار178 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.56فیصد رہی۔


سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 24 ہزار 701 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 470جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 52ہزار267کورونا کیسز اور 7 ہزار 295اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 71 ہزار 874افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 444جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 796 کیسز اور 345اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864افراد کورونا سے متاثر جبکہ 733جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 4 ہزار 472افراد متاثر جبکہ 905انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 947ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 261مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 6 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1 روز میں 15 ہزار 114 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 810 افراد کے اجسام میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

مزیدخبریں