وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے. وزیراعلیٰ آفس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ شہر کی پرائم لوکیشن پر بنایا جارہاہے ۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ 125ایکڑ اراضی پر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ سے کاروباری سرگرمیوں کو بے پناہ فروغ ملے گا۔یہ منصوبہ روزگار کی فراہمی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اس منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ منصوبہ انتہائی پرکشش مواقع رکھتا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اس منصوبے کی بہترین اور موثر انداز سے شوکیسنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ دبئی ایکسپو میں بھی لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کی شوکیسنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی 8ایکڑ اراضی 22ارب روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کی ہے ۔یہ اراضی ریزرو پرائس سے 165فیصد زائدپر فروخت ہوئی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر،چیف سیکرٹری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
وزیر اعلی کی لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت
Sep 22, 2021 | 22:16