آذربائیجان میں کثیر الملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں، 3بھائیوں کے عنوان سے مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشت گردی، خطرات اور ہائبرڈ صورتحال کی مشقیں کی گئیں۔ 2 ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے، پاکستان سے میجرجنرل ممتاز حسین نے نمائندگی کی، اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا، ڈرون، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں سمندری آپریشن اورفضائی پہلوبھی شامل تھے۔