سموگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے، سستی کی گنجائش نہیں، راجہ بشارت


لاہور ( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول، کوآپریٹوز و پارلیمانی امور محمد راجہ بشارت کی زیر صدارت وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ سموگ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صنعتوں کے اخراج پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزارتی کمیٹی نے ہدایت کی کہ محکمہ صنعت و تجارت پنجاب کے گنجان صنعتی اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد راجہ بشارت نے کہا کہ سموگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے لہذا کسی قسم کی سستی کی گنجائش نہیں۔ محکمہ انڈسٹریز ہر ہفتے صنعتوں سے مضر صحت اخراج کی رپورٹ جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس پنجاب حکومت کی طرف سے امسال مئی سے ہی انسداد سموگ سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس بار سموگ کی صورتحال بہتر رہے گی تاہم اس کا زیادہ انحصار ہمسائیہ ملک میں فصلوں کی باقیات جلانے کی شدت پر ہے۔


پنجاب اپنی طرف سے انسداد سموگ کے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز الہی نے حال ہی میں لاہور کے لئے موبائل سموگ یونٹس کا افتتاح کیا جو سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ فضائی آلودگی ایسا مسئلہ نہیں جو ایک دو ماہ کی توجہ کا متقاضی ہے بلکہ ہمیں پورا سال اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا ہوں گی۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ تحفظ ماحول میں سٹاف کی کمی ہنگامی بنیادوں پر دور کی جائے گی۔ ٹائر ری سائیکلنگ کی فیکٹریوں کو فضائی آلودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اینٹوں کا کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...