کابل (شنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے ملک میں سابق امریکی فوجی اڈے بگرام ائیر فیلڈ کو فعال بنانے کیلئے اس کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کے حکام کی ہدایات کے مطابق وزارت کی انجینئرنگ ٹیم نے بگرام ہوائی اڈے کو فعال بنانے کیلئے آج سے اس اڈے کی تعمیرنو‘ تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ دارالحکومت کابل سے 50 کلو میٹر شمال میں واقع یہ ہوائی اڈا امریکی زیرقیادت افواج کی افغانستان میں 20 سالہ موجودگی کے دوران اگست 2021ءکے اختتام تک ایک اہم فوجی اڈے کے طور پر امریکی زیرقیادت افواج کے استعمال میں رہا ہے۔