لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسیلینس اتھارٹی کے زیر انتظام قائم ہونےوالے سنٹر آف ایکسیلینس تاندلیانوالہ کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس اتھارٹی کی پوری ٹیم نے زبردست کام کیا ہے۔
سینٹر آف ایکسیلنس تاندلیانوالہ میں طلبا کو ناقابلِ فراموش تعلیمی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ اس سکول کے قیام پر تقریباََ 25 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس میں قریب 3 ہزار طلبہ مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول کی 3 منزلہ عمارت میں 47 کلاس رومز تعمیر کئے گئے ہیں اور یہاں طلبا کے لیے سائنس لیب، آئی ٹی لیب، لائبریری، سٹاف روم، گراو¿نڈ و دیگر سہولیات موجود ہیں۔ وزیر سکول ایجوکیشن کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اص±ولی طور پر پنجاب کے تمام سکولوں کو سینٹرز آف ایکسیلنس کی طرز پر تیار ہونا چاہیے۔اس وقت ضلع لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اور چکوال میں بھی سینٹرز آف ایکسیلنس سکول زیرِ تعمیر ہیں جو بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔ مراد راس نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں صوبے بھر سے مزید سینٹر آف ایکسیلنس سکول بنانے کی درخواستیں موصول ہو رہیں ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ گزشتہ چند سالوں میں ٹیکنالوجی کا جتنا موثر اور جامع استعمال محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں ہم نے کیا م±لک کے کسی اور محکمے نے نہیں کیا ہو گا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور اس کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو درست فیصلوں کے لئے درست ڈیٹا میسر ہوتا ہے۔