لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے گزشتہ روز شہر کا دورہ کیا اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری برانچ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری روڈ پر آل پاکستان وکلا کنونشن کے موقع پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا رواں ماہ 603 منشیات فروش گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 606 مقدمات درج کئے گئے۔سی سی پی او نے نشہ آور انجیکشن فروخت کرنیوالے ڈرگ سٹور کیخلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
سٹی ڈویژن پولیس نے131،کینٹ 94،،سول لائنز ڈویژن نے70،صدرڈویژن پولیس نے89،اقبال ٹاو¿ن 101، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن نے 121 ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 324کلو گرام چرس،2کلو165گرام ہیروئن،4135 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔رواں سال اب تک 6195منشیات فروش گرفتار،6317 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان سے 2922کلو گرام سے زائد چرس،39کلوگرام سے زائد ہیروئن،1 کلو500گرام سے زائد آئس،46839ہزار لیٹر شراب برآمد کی گئی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کےخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائیں جبکہ گرین بیلٹس،انڈر پاسز، فٹ پاتھوں،نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرے نہ لگانے دیں۔
نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کےخلاف سخت کارروائی کا حکم
Sep 22, 2022