ویمنزایشیا ٹی ٹونٹی کپ : فاطمہ ثناءکی جگہ نشرح سندھو سکواڈ میں شامل


لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاطمہ ثناءکی جگہ نشرح سندھو کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔اس سے قبل فاطمہ ثنا ٹخنے کی انجری کے باعث اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئی تھیں۔پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ مریدکے کے لاہور کنٹری کلب میں جاری ہے۔پاکستانی ٹیم 28 ستمبر کو بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔پاکستان ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

ای پیپر دی نیشن