ایوارڈ شو اداکاروں کو ایک دوسرے کےخلاف کھڑا کرتے ہیں: فواد خان


لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار فواد خان نے کہاہے کہ ایوارڈ شو اداکاروں کو ایک دوسرے کےخلاف کھڑا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے اس لئے ایوارڈ شوز پسند نہیں ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے تمام بڑے ایوارڈ شوز پر راج کرنے کے باوجود بھی اس طرح کے شوز کیلئے اپنی ناپسندیدگی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایوارڈ شوز باصلاحیت اداکاروں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتے اور اس چیز سے وہ اتفاق نہیں کرتے۔ایوارڈ شوز میں کئی بار بہت اچھی پرفارمنس کو صرف اس لیے بھی نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ انہیں زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والی پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن