لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈکیخلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی ہے ۔ یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی۔اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقینِ کرکٹ کے مشکور ہیں۔پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ کراچی کے تماشائیوں نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈالاہے ۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے۔ یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے گا۔ضرورت کے اس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔
پہلے میچ سے ایک کروڑ 30لاکھ روپے گیٹ منی اکٹھی ہوئی : رمیز راجہ
Sep 22, 2022