راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی رےلوے مزدور الائنس کے قائدین نے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے مسائل حل نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،تنخواہوں کی عدم فراہمی پر مظاہرین نے قمیض اتار کر گلے میں روٹیاں ڈال کر ڈیژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا،اس موقع پر راولپنڈی رےلوے مزدور الائنس کے قائدین زاہد خان، ڈاکٹر بابر خان قادری، شوکت علی اعوان،عبدالقدوس، شوکت خان جدون، محمد مہربان،مسعود خان،شبیر احمد،خالد محمود،سرفراز خان،عمران علی،طارق فاروقی،خالد عمران اور تنظیم کے دیگر قائدین نے کہا تنخواہوں کے نظام کو براہ راست وزات خزانہ کے ماتحت کر کے مزدورں کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں تاکہ مزدور گھریلو پریشانیوں سے چھٹکارا پا کر اپنی پوری توجہ اور تن دہی سے اپنے ڈیوٹی فرائض سر انجام دے سکے۔
ہمیں۔
اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم رےلوے کے چلتے پہیہ کو روک کر زبردستی اپنے حقوق حاصل کریں،اس موقع پر الائنس کے ڈویژنل قائد اور گینگ مین ایسوسی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمران علی نے کہا کہ گینگ مین ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں سب سے ذیادہ کلیدی کردار ادا کرنے والی برانچ ہے اس سے کام تو 2022میں لیا جا رہا ہے مگر سہولیات انگریز دور کی دی جا رہی ہیں جوتی الا¶نس 4 روپے ماہ دینا کس دور کی بات ہے۔ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اس جوتا الا¶نس کو کم از کم 1000روپے ماہ کیا جائے۔