راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے موٹر وے اسکواڈ فیلڈ میں بھرپورمتحرک ہے۔موٹروے اسکواڈ کیجانب سے چکری سروس ایریا میں کارروائی کے دوران معروف مارٹ سے بھاری مقدار میں ممنوعہ انرجی ڈرنکس برآمد کر لی گئیں۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر سٹور مالک کو بھاری جرمانہ عائدبرآمد شدہ ممنوعہ انرجی ڈرنکس کو موقع پر ہی تلف کردیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ سٹیمولیٹر ڈرنکس کو انرجی ڈرنکس کی پیکنگ میں فروخت کرنے پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نے معروف برانڈز کی پیکنگ پر انرجی کی بجائے ا سٹیمولنٹ ڈرنکس تحریر کرنے پر قانون سازی کرکھی ہے۔یکم جنوری2019سے صوبہ بھر میں سابقہ پیکنگ کی فروخت پر بھی پابندی عائد ہے۔شعیب خان جدون کا مزید کہناتھا کہ مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے موٹر وے ا سکواڈز فیلڈ میں متحرک ہیں۔