کراچی(نیوز رپورٹر)اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پورا ملک ذہنی دباو¿ کا شکار ہے ۔وزیراعظم اور ان کی کابینہ قوم کو سبز باغ دکھانے کے سوا عملا کچھ نہیں کر پارہے ۔ اشیائے خوردو نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی کے بے قابو جن نے غریبوں کا جینا محال کر رکھا ہے ۔ اس ناگفتہ صورتحال میں مزید پیٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات و پریشانی میں اضافے کا باعث ہے۔پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ صرف مہنگائی بڑھنے کا ہی نہیں بلکہ گدا گری اور غربت میں اضافے کا بھی دوسرا نام ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم اور پاکستان میں قیمتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں ۔ معیشت روز بہ روز زوال کا شکار ہے۔عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔ اشیائے خورد نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔تعلیم ، ادویات،روز مرہ کی اشیا غریب کی دسترس سے بالاتر ہوتی جا رہی ہیں۔ مہنگائی کے اس طوفان نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں سیاسی انتشار اور معاشی بحران کی اصل وجہ دیانتدارلیڈر شپ کا فقدان ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب پاکستان کی جڑیں کھوکھلی ہو گئیں۔ ملک و قوم قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی۔
احمد ندیم اعوان
بجلی بل میں وزیر اعظم کا کمیشن بھی شامل کرلیاجائے ،مولانا سجاد جعفری
کراچی (نیوز رپورٹر) علماءکرام،اور عمائیدین شہر کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکٹرک بل میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کمیشن کو بھی شامل کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ آصف زرداری کے بھتے،فضل الرحمان کے اخراجات کا بھی خیال رکھا جائے اس کے علاوہ واٹر بورڈ ،کے ایم سی اور کے ڈی اے کے اخراجات بھی بل میں شامل ہوں ،حکومتی ذمہ داران بجلی کے بلوں میں اضافہ کے تسلسل کو جاری رکھیں تاکہ حکومت وقت کا خرچہ چلتا رہے لیکن یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ عوام کو زندہ درگور کرنے والے حکمران قہر خدا وندی سے نہیں بچ پائینگے،لہٰذا ذمہ داران بجلی کے بلوں میں تسلسل کو جاری رکھیں تاکہ شہباز شریف،فضل الرحمان اور آصف زرداری عیش کر سکیں ،یہ بات عمائیدین شہر جن میں مولانا سجاد جعفری،شریف خان،آل حیدر رضوی،فخر الدین سورتی،احسن عباس ایڈوکیٹ ،ناصر احمد،سواتی ،اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ان رہنماو¿ں نے کہا کہ عوام پر حکمرانوں کے ظلم و ستم اور بربریت کو جاری رہنا چاہیئے۔
مولانا سجاد جعفری
پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پورا ملک ذہنی دباو¿ کا شکار ہے،احمد ندیم اعوان
Sep 22, 2022