معاشی استحکام کےلئے اکائیوں کو متحدہونا ہوگا ، ثروت قادری

Sep 22, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کےلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر معاشی استحکام کو یقینی بنانے کےلئے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں عوام کی ترجمانی اور معاشی استحکام کےلئے کردار اد کرنا چاہیے ،حکومت کو آئینہ دیکھانا اور عوام کی ترجمانی کرنا پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کا کام ہے ، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کےلئے
 نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ مثبت کردار بھی ادا کریں ،پاکستان سنی تحریک عوامی مسائل کے حل اور معاشی استحکام کےلئے مثبت کردار ادا کریگی ،حکومت عوامی خدمت کےلئے دعوﺅں سے نہیں عملی اقدامات سے کام کرئے ،کاروباری طبقہ ،فیکٹری و انڈسٹریل مالکان معاشی ابتر صورتحال سے پریشان حال ہیں ہم سمجھتے ہیں ،حکومت معاشی عدم استحکام کے محرکات کو عوام کے سامنے پیش کرئے ،آئی ایم ایف کے قرضے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں ،حکومت عوام دوست وجمہوری طرز پالیسیاں مرتب کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے ا ور ہمیں پاکستان کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرنا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں اپنے ملک کی ترقی وخوشحالی کےلئے پیٹ پر پتھر باندھ کر جدوجہد کریںگے ،حکمرانوں کو اپنی پالیسیاں اور نیت اچھی کرنا ہوگی ،پاکستان اللہ کے فضل وکرم سے تمام معدنیات سے مالا مال ہے ، ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست میں کارکنوں کو آگے بڑھ کرکام کرنا ہوگا ،منزل کو پانے کےلئے مشکلات وقربانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ملک کو بھنور سے نکالنے کےلئے حکمران میڈ ان پاکستان پالیسیاں بنائیں ،پاکستان کو آگے لیجانے اور سلامتی کےلئے بانیان پاکستان کی اولادیں ہی قربانیاں دینگی ۔
ثروت قادری
جامعہ کراچی: شعبہ معاشیات کے زیراہتمام سیمینار 26 ستمبرکوہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان: ”سندھ اور بلوچستان میں پانی کی کمی اور غذائی عدم تحفظ پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات : آگے بڑھنے کا راستہ“ کی افتتاحی تقریب پیر26 ستمبر2022 ءکوصبح 9:30 بجے منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ صدرشعبہ معاشیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔دیگر مقررین نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی،حصارفاﺅنڈیشن کی چیئر پرسن سیمی کمال،بانی وسی ای اوکلفٹن اربن فاریسٹ مسعود لوہار،ڈائریکٹر جنرل آف پاکستان ایگریکلچر ریسرچ ساﺅتھ ریجن ڈاکٹر ذاکر حسین دہری، ڈین آف آرکیٹکٹ اینڈ پلاننگ این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد،سینئر وائس پریزیڈنٹ کورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن ماہین سلمان اور انیق اعظم شامل ہیں۔
شعبہ معاشیات

مزیدخبریں