بدین (نامہ نگار)تھرپارکر روڈ پر دھرنے میں بیٹھے احتجاج متاثرین نے کار کو راستہ نہ دیا جس کے باعث کار میں موجود 4 سالہ بیمار بچی تڑپ کر جابحق ہو گئی ورثاءکا دھرنے کے مقام پر بچی کی لاش رکھ کر احتجاج ورپہ اور احتجاج والوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ورثاءدھرنے کے مقام پر بیٹھے احتجاج متاثرین پر ٹوٹ پڑے۔ تصادم کے بعد احتجاج متاثرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جبکہ دھرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایک پلانگ کے تحت ہم پر حملہ کروایا گیا ہے۔