نواب شاہ (بیورو رپورٹ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کی جانب سے پہلے بین الاقوامی تحقیقی جریدے ایمرجنگ بزنس اینڈ اکنامک ٹرینڈز کا پہلا شمارہ شائع کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی نے کیا۔ اس موقع پر ڈین آف بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان بشیر، ڈاکٹر نواز احمد نے وائس چانسلر کو ریسرچ جرنل کی اعزازی کاپیاں بھی دیں۔ واضح رہے کہ ایمرجنگ بزنس اینڈ اکنامک ٹریڈز سندھ میں کاروبار سے متعلق پہلا تحقیقی جریدہ ہے۔ جریدے کی افتتاحی تقریب کے دوران ڈاکٹر جلبانی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کو اس بات پر فخر ہے کہ یہ جریدہ تجرباتی اور نظریاتی تحقیقی مضامین شائع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جس کا مجموعی انتظامی میدان پر بہت اثر ہے۔ جریدہ موجودہ تحقیق پر نئے خیالات یا نئے تناظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جریدہ مختلف انتظامی شعبوں میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پالیسی سازوں اور آپریشنل فیصلہ سازوں کی حکمت عملیوں اور تکنیکوں پر رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی اور دیگر تحقیقی برادریوں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔
بے نظیر یونیورسٹی کے تحت بین الاقوامی جریدے کا پہلا شمارہ شائع
Sep 22, 2022