کبیروالا (نمائندہ نوائے وقت) مہنگائی اورسیاسی عدم استحکام نے ہر پاکستانی کو پریشان کررکھا ہے، اشیائے ضروریہ عام شہری کی دسترس سے دو ر ہوچکی ہیں، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث ثابت ہو گا، حکومت مہنگائی کے خاتمے، عوامی ریلیف کے فوری اقداما ت اٹھائے۔ ان خیالا ت کا اظہار نو جوان سیاستدان مہراعزاز علی عرف راجو تر گڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔