زکوٰة و عشر کی رقم حقداروں تک پہنچانا ہی انصاف‘ مہر عبدالحسین ترگڑ 

Sep 22, 2022


چوک سرورشہید(نامہ نگار) ضلع مظفرگڑھ کے چئیرمین عشر زکوة مہر عبدالحسین ترگڑ نے گزشتہ روزچوک سرورشہید شہر میں علاقہ بھر کی تمام چکوک کی عشر زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو جمع کیا اور مسحتقین زکوٰة مر دو خواتین کو بھی طلب کیا سب سے پوچھا کہ کیا زکوٰة کی رقم سب کو مل رہی ہے اور کوئی چئیرمین اس میں سے کٹوتی تو نہیں کررہا تو موقع پر موجود تمام حقداران نے تصدیق کی کہ انہیں بغیر کٹوتی کے عشر زکوٰة کی رقم مل رہی ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہر عبدالحسین ترگرڑنے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی بقاءکی ضامن ہے میں تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کا ضلعی نائب صدر ہوں بطور ضلعی چئیرمین عشر زکوٰة کمیٹی میں اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دینے کوشش کررہا ہوں کہ زکوٰة صرف مستحقین کا حق ہے اور انشاءاللہ میں ایک ادنی کارکن تحریک انصاف اور عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے پائی پائی حقداروں تک پہنچا¶ںگا۔ 

مزیدخبریں