وہاڑی(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری ایم سرور موھڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ایک مقروض اور سیلاب میں ڈوبے ہوئے ملک سے فوج ظفر موج کا وفد بیرون ملک دورے پر لے جانا قابل مذمت ہی نہیں حکمرانوں کی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم وفد کو 4ہزار ڈالر جوکہ پاکستانی روپوں میں 10لاکھ روپے بنتے ہیں فی رات کے حساب سے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا جوکہ ایک غریب و لاچار معاشی بدحالی اور سیلاب کا شکار ملک کے ساتھ سنگین ترین مذاق کے مترادف ہے حکومت 6ماہ اقتدار انجوائے کرنے کے بعد بھی کوئی معاشی پلان نہیں بنا سکی معاشی بحران کا واحد حل قومی سرمائے کے ضیاع اور کرپشن کی روک تھام میں مضمر ہے۔
جس میں حکومت مخلص نظر نہیں آتی آج بھی بیوروکریسی کے رحم و کرم پر حکومت بے تحاشا غیر ضروری بے مقصد منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے وزیر اعظم کو قومی سرمائے کے تحفظ کو یقینی بنانا چایئے۔